Saturday, July 27, 2024

وزیراعظم کی اوباما سے ملاقات مایوس کن، دورے میں خاطر خواہ ثمرات سمیٹنے میں ناکام رہے: ترجمان تحریک انصاف

وزیراعظم کی اوباما سے ملاقات مایوس کن، دورے میں خاطر خواہ ثمرات سمیٹنے میں ناکام رہے: ترجمان تحریک انصاف
October 23, 2015
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے نوازشریف کی اوباما سے ملاقات کو مایوس کن قرار دے دیا۔ پارٹی ترجمان نعیم الحق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم دورے میں پاکستان کیلئے خاطر خواہ ثمرات سمیٹنے میں ناکام رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف گیس پائپ لائن منصوبے پر امریکا کو قائل نہیں کر سکے اور نہ ہی وہ امریکہ کے ساتھ بھارت جیسا سول نیوکلیئر معاہدہ کر سکے۔