Wednesday, October 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعظم کی اقوام عالم کو کورونا سے بچاؤ کیلئے 5 ارب ڈالر کا فنڈ قائم کرنیکی تجویز

وزیراعظم کی اقوام عالم کو کورونا سے بچاؤ کیلئے 5 ارب ڈالر کا فنڈ قائم کرنیکی تجویز
January 25, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم نے اقوام عالم کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے پانچ ارب ڈالر کا فنڈ قائم کرنے کی تجویز دیدی۔ مقروض ممالک کے قرضوں میں اضافی رعایت دینے پر زور دیا۔

وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے سیمینار سے ورچوئل خطاب میں نے ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لیے عالمی برادری کو پانچ نکاتی ایجنڈا دے دیا۔ کہا کہ ترقی پذیر ممالک کو بلا تعطل ویکسین دی جائے۔ دوسری لہر پر قابو پانے کے لیے مسلسل اقدامات کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا، دنیا کو اس وقت صحت عامہ اور معاشی حوالے سے غیرمعمولی بحران کا سامنا ہے،،کورونا بلا تفریق سب کو متاثر کررہا ہے، فوری طور پر پانچ ارب ڈالر کے فنڈ کا قیام عمل میں لایا جائے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔