Saturday, July 27, 2024

وزیراعظم کی اعلیٰ سطح اجلاس میں بجلی کے منصوبے بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی اعلیٰ سطح اجلاس میں بجلی کے منصوبے بروقت مکمل کرنے کی ہدایت
August 6, 2016
اسلام آباد (92نیوز) وزیراعظم نوازشریف نے بجلی کے منصوبے وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔ کہتے ہیں ہر 15 روز میں کارکردگی کا خود جائزہ لوں گا۔ منصوبوں کی تکمیل سے لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ اور معیشت ترقی کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت توانائی کی صورتحال کے جائزہ کےلئے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف‘ وزیرپٹرولیم شاہد خاقان عباسی‘ وزیرپانی وبجلی خواجہ آصف شریک ہوئے۔ وزیراعظم نے بجلی کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر 15روز میں ذاتی طور پر کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔ بجلی کے منصوبوں کی تکمیل سے صنعتی پیداوار میں ا ضافہ ہو گا۔ وزیراعظم کو اگلے سال وسط سے مارچ 2018ءتک مکمل ہونے والے مختلف منصوبوں کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔ منصوبوں میں گدو پاور اور نندی پور کو گیس پر منتقل کرنے‘ پنجاب میں ایل این جی سے بجلی پیدا کرنے کے 3منصوبے‘ 1350 میگاواٹ کا ساہیوال کول پاور پلانٹ‘ 1320 میگاواٹ کا پورٹ قاسم پاور پلانٹ‘ 650 میگاواٹ کے 2 نیوکلیئر پاور پلانٹ‘ 950 میگاواٹ کا نیلم جہلم اور 1500 میگاواٹ کے تربیلا توسیعی منصوبہ کی 4 ایکسٹینشن شامل ہیں۔