Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعظم کی آلودگی سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کی ہدایت

وزیراعظم کی آلودگی سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کی ہدایت
November 23, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے آلودگی سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کی ہدایت کر دی۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں آلودگی سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں فواد چودھری، ملک امین اسلم، ڈاکٹر شہباز گل شریک ہوئے۔

اجلاس سے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ آلودگی سے نمٹنے کے لیے خصوصی طور پر بڑے شہروں میں پائیدار ماحولیاتی تحفظ کا منصوبہ وقت کی ضرورت ہے۔ متعلقہ محکمے فوری ضروری اقدامات کریں۔ ہمارے بڑے شہروں کو آلودگی سے بچانے کے لیے صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر حکمت عملی وضع کریں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ "ہمارے منشور کے مطابق، صاف اور آلودگی سے پاک پاکستان ہماری اولین ترجیح ہے۔ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق مسائل سے نمٹنے کے لیے طویل مدتی اقدامات کیے جانے چاہئیں۔ ہم بڑے پیمانے پر شجرکاری کے ذریعے اپنے شہروں کو زیادہ سے زیادہ سرسبز بنانے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔