وزیراعظم کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کے تقرر کی سمری ارسال

اسلام آباد(92نیوز)وزیراعظم کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کے تقرر کی سمری ارسال کردی گئی ہے ۔
وزارت دفاع کی سمری میں چار سینئر جنرلز کے نام شامل ہیں جن میں لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود سرفہرست ہیں ، لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم دوسری ترجیح لیفٹیننٹ جنرل جاوید رمدے تیسرے، لیفٹیننٹ جنرل قمر باجوہ چوتھے نمبر پرہیں ۔