Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزیراعظم کو چار مطالبات ہر صورت ماننا ہونگے: بلاول

وزیراعظم کو چار مطالبات ہر صورت ماننا ہونگے: بلاول
December 14, 2016

لاہور (92نیوز) پیپلزپارٹی نے ایک مرتبہ پھر حکومت سے چار مطالبات ماننے کا الٹی میٹم دے دیا۔ بلاول بھٹو کہتے ہیں چار مطالبات ہر صورت ماننا ہونگے۔ وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں اپنا اعتماد کھو دیا۔ خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو جواب دینا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق بلاول کی ایک اور ٹویٹ آ گئی۔ آج بھی ہدف وزیراعظم نواز شریف اور حکمران جماعت تھی۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں اپنا اعتماد کھودیا ہے۔ اس وقت فرنٹ سے لیڈ کرنا چاہیے۔ لگتا ہے سب غیر وابستہ تحریک کا حصہ ہیں۔ بلاول نے آج پارلیمنٹ میں آنے والوں کو اپنی پارٹی کی طرف سے خوش آمدید بھی کہہ دیا۔

دوسری جانب اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے بھی تحریک انصاف کو پارلیمنٹ واپسی پر خوش آمدید کہا۔ ساتھ ہی کہا کہ عمران خان کو کسی مشورے کی ضرورت نہیں۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کی وطن واپسی کی تاریخ ابھی طے نہیں ہے۔