Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزیراعظم کو نااہل نہیں کیا جاتا تو معاف کردیا جائے: شیخ رشید  

وزیراعظم کو نااہل نہیں کیا جاتا تو معاف کردیا جائے: شیخ رشید  
July 21, 2017

اسلام آباد(92نیوز)پاناما کیس کی سماعت کے دوران عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنے اپنے دلائل میں کہا کہ شریف خاندان ماتحت عدالتوں کو خرید لے گا ۔ وزیراعظم کو نااہل نہیں کیا جاتا تو معاف کردیا جائےنوازشریف نے شیخوں اور دبئی والوں کو بھی چونا لگایا۔

تفصیلات کےمطابق  سپریم کورٹ میں پانامہ کیس میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت کے 371 سوالوں کے جواب نہ دیئے گئے۔ قطری شہزادے کے پاکستان میں کاروبار کا بھی جواب نہ دیا گیا۔ شیخ رشید کا کہناتھا کہ وزیر اعظم کا جے آئی ٹی سے متعلق کل کا خطاب توہین عدالت ہے۔ تفتیش سے کوئی مطمئین نہیں ہوتا۔2013 سے 2014 میں وزیر اعظم نے بیرون ملک کاروبار سے انکار کیا ، وہ پانامہ سے اقامہ تک پہنچ گئے ہیں۔ نواز شریف نے  شیخوں اور دبئی والوں کو بھی چونا لگایا۔ منی ٹریل ہوتی  تو  شریف فیملی لیکر آتی۔ انھوں نے کہا کہ نواز شریف اور اسحاق ڈار کو اقامے اتنے ہی پسند ہیں تو دبئی ہی چلے جائیں۔قطری خط نکال لیا جائے تو پیچھے کچھ نہیں رہتا۔شیخ رشید رشید کا کہنا تھا کہ اگر وزیر اعظم کو نا اہل  نہیں کرتے تو معاف کردیا جائے۔ ماتحت عدالتوں کو تو یہ خرید لیں گے۔ انھوں نے عدالت سے استدعا کی کہ پہلے وزیراعظم کو نا اہل قرار دیکر پھر ٹرائل کیا جائے۔منی لانڈرنگ،کسٹم ایکٹ،فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت ان کےخلاف کارروائی کی جائے۔ کیس کی سماعت سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف کےخلاف فوجداری مقدمہ چلایا جائے، ان کا کہناتھا کہ بھٹو کو بھی ان کے وکلاءنے مروایاتھا۔