Thursday, September 29, 2022

وزیراعظم کو معیشت کا پتہ ہے نہ خارجہ پالیسی کا ،بلاول بھٹو

وزیراعظم کو معیشت کا پتہ ہے نہ خارجہ پالیسی کا ،بلاول بھٹو
گلگت (92 نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  ایسا شخص وزیر اعظم مسلط کیا گیا ہے جسےمعیشت کا علم نہ خارجہ پالیسی کا ، غربت اور بیروزگاری میں اضافہ ہورہا ہے ، عمران خان لیڈر نہیں کھلاڑی ہیں ۔ گلگت بلتستان کے علاقے گھانچے میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ  ملک میں احتساب کے نام پر انتقام لیا جا رہا ہے ،  جس دن مودی نے کشمیر پر حملہ کیا، اسی دن مریم نواز کو گرفتار کر لیا گیا۔