Sunday, December 4, 2022

وزیراعظم کو شوکاز نوٹس کسی تعجب سے کم نہیں ، فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم کو شوکاز نوٹس کسی تعجب سے کم نہیں ، فردوس عاشق اعوان
 اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ علی محمد مہر کے انتقال پر تعزیت کرنے پر وزیراعظم کو شوکاز نوٹس کسی تعجب سے کم نہیں۔ https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1141944209445937152   اپنے ٹویٹ میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان علی محمد مہر کے انتقال پر تعزیت کےلیے گئے۔ انہوں نے وہاں میڈیا سے کوئی گفتگو کی نہ روایتی سیاستدانوں کی طرح ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات کیئے۔ https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1141944885181931520   فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا پیپلزپارٹی کے امیدوار سندھ پولیس کے پروٹوکول میں انتخابی مہم چلارہے ہیں۔ الیکشن کمیشن ان بے ضابطگیوں پرکیوں خاموش ہے؟؟نوٹس کیوں نہیں لیا جا رہا؟؟