Saturday, July 27, 2024

وزیراعظم آج گرین لائن بس سروس کا افتتاح کریں گے، اسد عمر

وزیراعظم آج گرین لائن بس سروس کا افتتاح کریں گے، اسد عمر
December 9, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا وزیراعظم عمران خان آج گرین لائن بس سروس کا افتتاح کریں گے۔

وفاقی وزیر اسدعمر نے گورنرسندھ عمران اسماعیل کے ہمراہ کراچی میں گرین لائن منصوبے کا دورہ کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کراچی والوں کا طویل انتظار ختم ہوگیا، وزیراعظم عمران خان کل گرین لائن بس سروس کا افتتاح کریں گے۔ 25 دسمبر کو قائد ڈے سے باقاعدہ بسیں چلیں گی۔

اسدعمر نے کہا وفاق کے کراچی کے لیے پانچ بڑے منصوبوں میں پیشرفت ہورہی ہے، کےفور بھی دوہزار تیئس میں مکمل ہوجائے گا، کراچی والوں کو 26کروڑ گیلن پانی ملے گا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے تین بڑے نالوں کی صفائی کرائی، پیپلزپارٹی والے صرف تقریریں کرتے ہیں عملی اقدام کچھ بھی نہیں۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ آج ہم نے گرین لائن میں سفر کیا، بس میں معیاری نظام رکھا گیا ہے۔ 25 دسمبر کو بسیں عوام کے لئے کھول دی جائینگی، کل سے بسیں 15 دن ٹرائل پر چلائی جائنگی۔

اُنہوں نے کہا کہ 13 سال سندھ حکومت نے کراچی کو ایک بس نہیں دی، اب اس منصوبے کو دیکھتے ہوئے شاید سندھ حکومت کچھ منصوبے لے آئے۔