Tuesday, September 27, 2022

وزیراعظم کسی محکمے میں موجود مافیا کو نہیں چھوڑیں گے، فردوس عاشق

وزیراعظم کسی محکمے میں موجود مافیا کو نہیں چھوڑیں گے، فردوس عاشق
اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ہر قسم کے مافیا کے خاتمے کے لیے کوشاں ہیں، وہ کسی بھی محکمے میں موجود مافیا کو نہیں چھوڑیں گے۔ فردوس عاشق اعوان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مختلف شعبوں میں اصلاحات کا عمل جاری ہے، بہتری کے لیے وقت درکار ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت مثبت سمت میں گامزن ہے، معیشت کا پہیہ چلتا ہے تو ورکر کے گھر کا چولہا بھی جلتا ہے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ مشکل حالات کا ہم سب نے مل کر کام کرنا ہے، حکومت میڈیا ورکرز کے مسائل کے تدارک کے لیے پرعزم ہے، ملک میں بہتری کیلئے وقت درکار ہے۔