Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعظم کا 100 روزہ پلان وقت سے پہلے مکمل کر لیا جائیگا ،شیخ رشید

وزیراعظم کا 100 روزہ پلان وقت سے پہلے مکمل کر لیا جائیگا ،شیخ رشید
November 14, 2018
کوئٹہ ( 92 نیوز) وفاقی وزراء شیخ رشید،فیصل واوڈا اور گورنر سندھ نے کوئٹہ ریلوےہیڈکواٹرز کا دورہ کیا ۔ وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ  وزیراعظم کا 100 روزہ پلان وقت سے پہلے مکمل کر لیا جائیگا، بلوچستان کی تمام ٹرینوں کو فعال کیا جارہا ہے، گوادر میں ریلوے اسٹیشن کے لئے زمین فراہم کر دی گئی۔ فیصل ووڈا بولے شیخ رشید نے 500 دن کا کام 50 دن میں کر دکھایا۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کے ہمراہ  ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا،میڈیا سے گفتگومیں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 100 روزہ پلان وقت سے پہلے مکمل کر لیا جائیگا۔گوادر میں ریلوے اسٹیشن کے لئے زمین فراہم کر دی گئی ہے ۔ فیصل واڈا کا کہنا تھا کہ  وہ  2 بڑے منصوبے کوئٹہ کو دینے جارہے ہیں،سعد رفیق کو جیل جانے سے قبل پرانی ٹرینوں میں سفر کرانا چاہئے۔ اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں وفاقی کابینہ بہترین انداز میں کام کر رہی ہے،ریلوے کے خسارے کو کم کرنے کے لئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔