Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعظم کا ہفتے کو قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان

وزیراعظم کا ہفتے کو قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان
March 5, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے ہفتے کو قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان کر دیا۔

عمران خان نے قوم سے خطاب میں کہا اگر وہ اہل نہیں تو ارکان اسمبلی ان کے خلاف ہاتھ کھڑے کر دیں۔ اگر ہار گئے تو اپوزیشن میں بیٹھیں گے۔ اقتدار چلا بھی جائے تو فرق نہیں پڑتا لیکن وہ ان کو نہیں چھوڑیں گے۔ اپوزیشن کے ہاتھوں بلیک میل ہوں گے نہ این آر او دیں گے۔

گزشتہ روز قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کیلئے وزیراعظم عمران خان نے اتحادیوں سے ٹیلی فونک رابطے، پارٹی رہنماوں کے ساتھ بھی مشاورت کی۔

وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ کی چیئرمین شپ کیلئے صادق سنجرانی کے نام کا اعلان کیا۔ گفتگو میں کہا عہدے کیلئے اپنا مقصد نہیں بدل سکتا، بوسیدہ نظام کی تبدیلی میرا مشن ہے، اپوزیشن کی پیسہ کی سیاست کو بے نقاب کرتا رہوں گا۔

وزیراعظم نے اپنی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان کے کنونئیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے بھی فون پر رابطہ کیا۔ سینیٹ انتخابات سمیت اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے فیصلے پر مشاورت کی۔ وزیراعظم نے ایم کیو ایم کے وفد کو اسلام آباد آنے اور ملاقات کی دعوت بھی دی۔ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی کو بھی ٹیلی فون کیا۔