اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے گوادر کے محنت کش ماہی گیروں کے جائز مطالبات اور دھرنے کا نوٹس لے لیا۔
میں نے گوادر کے جفاکش ماہی گیروں کے بالکل جائز مطالبات کا نوٹس لے لیا ہے۔ ٹرالرز کی جانب سے غیرقانونی ماہی گیر کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور میں وزیراعلیٰ بلوچستان سے بھی بات کروں گا۔
ٹویٹر پیغام میں عمران خان بولے ٹرالرز کے ذریعے غیرقانونی ماہی گیری کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ معاملے پر وزیراعلیٰ بلوچستان سے بات کرنے کا کہہ دیا۔
سمندر میں مچھلی کے غیرقانونی شکار کے خلاف گوادر کے ماہی گیر کئی روز سے دھرنے پر موجود ہیں۔