Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزیراعظم کا کسان پیکج عدالت میں چیلنج‘ وفاقی حکومت کو نوٹس جاری

وزیراعظم کا کسان پیکج عدالت میں چیلنج‘ وفاقی حکومت کو نوٹس جاری
February 9, 2016
لاہور (92نیوز) وزیراعظم نوازشریف کے کسان پیکج کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ عدالت نے کسان پیکج کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے مقامی زمیندار سردار شعبان کی درخواست پر سماعت کی جس میں کسان پیکج کو چیلنج کیا گیا۔ سماعت کے دوران درخواست گزار ز میندار کے وکیل عرفان ڈوگر نے بتایا کہ وزیر اعظم کسان پیکج پورے ملک کے لیے جاری کیا گیا ہے لیکن اس کی مساوی تقسیم نہیں کی جارہی ہے۔ وکیل نے الزام لگایا کہ یہ پیکج صرف منظور نظر کسانوںکو مسلم لیگ نون کے مقامی رہنماوں کی سفارش پر دیا جارہا ہے۔ عرفان ڈوگر ایڈووکیٹ کے مطابق آئین کے تحت کسی شہری کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کیا جاسکتا ہے جبکہ پیکج کی تقسیم میں پسند اور ناپسند کو مدنظر رکھا جارہے جو غیرآئینی ہے۔ وکیل نے استدعا کی وزیر اعظم کسان پیکج کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی جائیں۔