وزیراعظم کا کراچی پیکج لولی پاپ ہے ، مصطفی کمال

کراچی ( 92 نیوز) پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے وزیر اعظم کے کراچی پیکج کو لولی پاپ قرار دے دیا۔
نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ کراچی پیکج کے 162 ارب روپے میں سے ایک روپیہ بھی نہیں آئے گا، وزیراعظم نے کل میرے پراجیکٹ باغ ابن قاسم پر اپنی تختی لگائی۔
مصطفی کمال نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس ویژن ہے ، سندھ کے عوام ساتھ دیں تو6 ماہ میں تبدیلی نظر آئیگی۔