Thursday, February 9, 2023

وزیراعظم کا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے اعزاز میں ظہرانہ

وزیراعظم کا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے اعزاز میں ظہرانہ

 اسلام آباد(92نیوز)وزیراعظم نوازشریف نےچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشدمحمودکے اعزاز میں ظہرانہ دیااورانکی پیشہ ورانہ خدمات پرانہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعظم نوازشریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود کی الوداعی ملاقات، وزیراعظم نےجنرل راشد محمود کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا۔ وزیراعظم نےجنرل راشدمحمودکےاعزازمیں  ظہرانہ دیاجس میں  پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے سربراہ  اور مشیر قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ بھی شریک ہوئے۔

وزیراعظم نےاس موقع پرخطاب کرتےہوئے جنرل راشد محمود کو پیشہ ورانہ خدمات پر شاندارخراج تحسین پیش  کیا۔انہوں نےکہاکہ بطور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد نے قوم کی بہت خدمت کی۔ ہمارے دل اور دروازے ہمیشہ جنرل راشد محمود کےلئے کھلے رہیں گے۔ وزیراعظم  کاکہناتھاکہ جنرل راشدنےنہ صرف  ملک کی حربی طاقت کو مضبوط،جدید بنانے میں اہم کردار ادا کیابلکہ دوست ممالک کی عسکری قیادت سےروابط کےلئےبھی اہم کرداراداکیا۔