Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعظم کا پروٹوکول ملنے پر عمران خان کا سخت اظہار برہمی

وزیراعظم کا پروٹوکول ملنے پر عمران خان کا سخت اظہار برہمی
August 6, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) عام انتخابات 2018 میں اکثریتی  جماعت بن کر ابھرنے والی پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو پروٹوکول  دیا گیا جس پر وہ سخت ناراض ہو گئے ۔ پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی  پارٹی  کا اجلاس اسلام آباد  کے ایک نجی ہوٹل میں منعقد  ہوا، اجلاس میں شرکت  کے لئے سکیورٹی حکام کی جانب سے وزیراعظم کا پروٹوکول ملنے پر عمران خان نے برہمی کا اظہار  کیا۔ نعیم الحق  نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو وزیراعظم  کا پروٹوکول  دیا گیا ، عمران خان پروٹوکول کے خلاف ہیں ، ان کی خواہش کے کہ عوام کو تکلیف نہ ہو ، عمران خان جہاں سے بھی گزریں وہاں روٹ نہ لگایا جائے۔