Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعظم کا پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پر پیشرفت کا جائزہ، پراجیکٹ پر توانائی کے منصوبے جلد مکمل کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کا پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پر پیشرفت کا جائزہ، پراجیکٹ پر توانائی کے منصوبے جلد مکمل کرنے کی ہدایت
July 27, 2015
اسلام آباد (92نیوز) پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں کا جائزہ لینے کےلئے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے ہدایت کی کہ پشاور کراچی موٹروے کے مختلف سیکشن پر کام 2017ءتک مکمل ہوجانا چاہیے۔ گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی تکمیل بھی کم سے کم وقت میں مکمل کی جائے۔ اجلاس میں وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری کے تحت بجلی کے منصوبوں کو بھی جلد سے جلد مکمل کیا جائے۔ کراچی اور پشاور کے درمیان ریلوے سٹیشنوں کو اپ ڈیٹ کرنے پر مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں۔ وزیر اعظم اگست کے آخری ہفتے میں عطاءآباد ٹنل کا افتتاح کرینگے۔