Tuesday, April 30, 2024

وزیراعظم کا محدود وسائل میں کورونا کا مقابلہ کرنا قائدانہ صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہے، شبلی فراز

وزیراعظم کا محدود وسائل میں کورونا کا مقابلہ کرنا قائدانہ صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہے، شبلی فراز
July 19, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کہتے ہیں کہ وزیراعظم نے محدود وسائل کے باوجود جس عزم اور ثابت قدمی سے کورونا کا مقابلہ کیا وہ ان کی بہترین قائدانہ صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہے۔ https://twitter.com/shiblifaraz/status/1284726130474459138?s=20 سینیٹر شبلی فراز کا ٹویٹ میں کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے عوام کی جان اور روزگار بچانے کی متوازن پالیسی اختیار کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورونا سے نمٹنے میں این سی او سی اور احساس پروگرام کامیابی کے دو مؤثر ہتھیار ثابت ہو رہے ہیں۔