Monday, October 3, 2022

وزیراعظم کا شہزادہ محمد بن سلمان سے رابطہ ، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم کا شہزادہ محمد بن سلمان سے  رابطہ ، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں مقبوضہ کشمیر اور خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان بھی مسئلہ کشمیر کے حوالے سے  مسلسل عالمی رہنماؤں سے رابطہ رکھے ہوئے ہیں۔ عمران خان نے سعودی ولی عہد کو مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو، ادویات اور خوراک کی قلت سمیت وادی کی مخدوش صورتحال سے آگاہ کیا۔ بھارتی فوج کی طرف سے وادی میں جاری  انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں بارے بھی بتایا۔ سعودی پریس ایجنسی  کے مطابق عمران خان سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی ولی عہد نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے۔