Monday, September 26, 2022

وزیراعظم کا سعودی عرب کا ایک روزہ دورہ ،سپہ سالار بھی ہمراہ تھے

وزیراعظم کا سعودی عرب کا ایک روزہ دورہ ،سپہ سالار بھی ہمراہ تھے

اسلام آباد ( 92 نیوز ) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سعودی عرب کا ایک روزہ دورہ مکمل کرکے وطن واپس روانہ ہو گئے ۔ وزیراعظم نے دورے کے دوران سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ۔ اُنہوں نے خطے میں امن و امان کیلئے سعودی عرب کی کوششوں کو سراہا ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، ڈی جی آئی ایس آئی اور وزیر خارجہ خواجہ آصف بھی ہمراہ تھے ۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ،وزیر دفاع خواجہ آصف اور ڈی جی آئی ایس ائی لیفٹننٹ جنرل نوید مختار کے ہمراہ سعودی عرب پہنچے تو سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دہشتگردی ختم کرنے کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔ جبکہ ،وزیر اعظم نے خطے میں امن و امان کی بحالی کیلئے سعودی حکومت کی کوششوں کی تعریف کی ۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کی ۔ ملاقات میں شاہد خاقان عباسی نے معاشی اصلاحات ،دہشتگردی کیخلاف مسلم ممالک کے اتحاد کے قیام کو سراہا۔
اس موقع پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کا کہنا تھا کہ اتحاد میں شامل ممالک دہشگردی سے لڑنے کیلئے پاکستان کے تجربے سے استفادہ حاصل کریں گے ۔