Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعظم کا دادو حادثہ پر اظہار افسوس، زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کا دادو حادثہ پر اظہار افسوس، زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت
May 3, 2015
لاہور (92نیوز) وزیراعظم نوازشریف نے دادو میں بس حادثہ پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا۔ انہوں نے اس موقع پر ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے حادثات کی روک تھام کےلئے انتظامات کئے جائیں۔ انہوں نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔ صدر پاکستان ممنون حسین نے بھی خیرپور ناتھن میں بس حادثے پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق ہونیوالوں کیلئے دعائے مغفرت کی۔ دریں اثنا وزےراعلیٰ پنجاب شہبازشرےف نے دادومیں بجلی کی تار گرنے سے بس میں آتشزدگی سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا اور زخمی افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب احمد خان، ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے بھی بس حادثہ پر اظہار افسوس کیا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔