Sunday, December 4, 2022

وزیراعظم کا خطاب جارحانہ تھا ، خورشید شاہ

وزیراعظم کا خطاب جارحانہ تھا ، خورشید شاہ
اسلام آباد (92 نیوز) پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعظم کا خطاب جارحانہ تھا، وہ اس کی مذمت کرتے ہیں۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان کو چین جانے سے پہلے ایوان میں آنا چاہئے تھا۔ حکومت موجودہ حالات میں اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلے۔ پارلیمنٹ سے طاقت ملی اس سے بھاگنا نہیں چاہیئے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں کو کچھ نہیں کہا۔ وزیراعظم نے پہلی بار واضح اسٹینڈ لیا۔ یہ موقع تھا اپوزیشن حکومت کے ساتھ کھڑی ہو۔ وفاقی وزیر شفقت محمود نے جواب میں کہا کہ خورشیدشاہ صاحب چار جملوں کی بات چارسو جملوں میں کرتے ہیں۔ ادھر سعدرفیق نے کہا کہ کوئی سیاسی فائدہ نہیں اٹھا رہا۔ چند عناصر مذہب کا نام استعمال کرکے پھر سڑکوں پر ہیں جن سے کوئی باشعور شہری اتفاق نہیں کرتا۔