Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزیراعظم کا جنید جمشید کے بیٹے اور ڈی سی چترال کے والد کو تعزیتی فون

وزیراعظم کا جنید جمشید کے بیٹے اور ڈی سی چترال کے والد کو تعزیتی فون
December 8, 2016

کراچی (92نیوز) وزیراعظم نوازشریف نے جنید جمشید کے بیٹے اور ڈی سی چترال اسامہ کے والد کو فون، ورثا سے اظہار تعزیت کیا۔ وزیراعظم پاکستان نوازشریف کا کہنا ہے کہ جنید جمشید کا جسد خاکی جلد از جلد ان کے لواحقین کے حوالے کر دیا جائے گا ۔ قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہہ دیا پی آئی اے انتظامیہ اے ٹی آر طیارہ حادثے کی ذمہ دار ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف مذہبی شخصیت، نعت خواں جنید جمشید کی شہادت پر وزیراعظم نوازشریف نے ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی اور گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ جنید جمشید کے بیٹے تیمور سے ٹیلی فونک بات چیت میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ جنید جمشید کی موت پورے ملک کو سوگوار کر گئی۔

انہوں نے تیمور جمشید کو ان کے والد کا جسد خاکی جلد از جلد ان تک پہنچانے کی یقین دہانی کروائی۔ اظہار تعزیت کے لیے آئے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے طیارے حادثے کا ذمہ دار پی آئی اے کو قرار دیا۔ دوسری جانب وزیراعظم نے ڈی سی چترال اسامہ کے والد کو بھی فون کیا اور ورثا سے اظہار تعزیت کیا۔