وزیراعظم کا ایرانی صدر کو فون ، کشمیر کے معاملے پر گفتگو

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے ایرانی صدر حسن روحانی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں مسئلہ کشمیر پر گفتگو کی گئی ۔
وزیر اعظم عمران خان نے ایرانی صدر حسن روحانی سے کہا کہ خطہ کا اہم اسلامی ملک ہونے کے ناطے ایران کشمیر کے مسئلہ پر اپنا کردار ادا کرے، خطے میں بڑھتی کشیدگی پر پاکستان کو شدید تحفظات ہیں۔
عمران خان نے مزید کہا کہ معصوم کشمیریوں کیساتھ بھارتی سلوک بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔
وزیر اعظم نے ایرانی صدر اور قوم کو عید کی مبارکباد دی ۔