Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزیراعظم کا انڈونیشین صدر کو فون ،مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا

وزیراعظم کا انڈونیشین صدر کو فون ،مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا
August 12, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے  انڈونیشیا کے صدر سے پہلا رابطہ قائم کیا۔ عمران خان نے انڈونیشیا کے صدر سے  ٹیلیفونک رابطہ قائم کیا اور انہیں  مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم عمران خان  مسئلہ کشمیر پر سفارتی محاذ پر سر گرم ہو گئے ، وزیر اعظم نے  ایرانی صدر کے بعد انڈونیشین صدر سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا اور مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم و بربریت سے آگاہ کیا۔ دونوں ممالک کے رہنماؤں نے مسئلہ کشمیر  مذاکرات سے حل کرنے پر اتفاق کیا ، وزیر اعظم پاکستان نے انڈونیشیا کے صدر کو  مسئلہ  کشمیر کو بات چیت سے حل کرنے کی پاکستانی کاوشوں سے بھی آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے کشمیروں کی نسلی کشی کا خدشہ کا ظاہر کردیا، کہا کہ  کشمیر میں مکمل طور پر کرفیو نافذ ہے،  بھارتی سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں بڑی تعداد میں کشمیروں کے شہید ہونے کا خدشہ ہے۔