Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعظم کا انتخاب آئین کے آرٹیکل 91شق4کے تحت ہوگا

وزیراعظم کا انتخاب آئین کے آرٹیکل 91شق4کے تحت ہوگا
August 1, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیراعظم کا انتخاب آئین کے ارٹیکل 91 کی شق 4 کے تحت ہوگا۔وزیراعظم کا انتخاب قومی اسمبلی کے مجموعی ارکان کے اکثریتی ووٹ سے ہوگا۔ اگر وزارت عظمی کے امیدواروں میں سے پہلے مرحلے میں کوئی امیدوار اکثریت حاصل نہیں کرپاتا تو پولنگ کے دوسرے مرحلے میں ان دو امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا جنھوں نے پہلے مرحلے میں زیادہ ووٹ حاصل کیے ہوں گے ۔ دوسرے مرحلے میں ایوان کے اندر موجود ارکان کے جو امیدوار اکثریتی ووٹ لے گا وہ وزیراعظم بن جائے گا۔اگر دو یا اس سے زائد امیدواروں کے ووٹ برابر ہونگے تو پھر تمام امیدواروں کے درمیان اس وقت تک مقابلہ جاری رہے گا جب تک ایوان میں موجود ارکان میں  سے کسی کو اکثریتی ووٹ نہیں دے دیتے۔ مقابلہ دو امید واروں کے درمیان ہوگا تو ایوان کی مجموعی تعداد کا نصف یعنی 172 ووٹ لینے والا وزیراعظم بن جائے گا۔ اگر مقابلہ دو سے زیادہ امیدواروں کے درمیان ہوگا تو ایوان میں موجود ارکان میں  سے اکثریتی ووٹ والا وزیراعظم بن جائے گا۔ وزیراعظم کا انتخاب سیکرٹ بیلٹ یا شوآف ہینڈ کی بجائے ارکان کی ڈویژن سے ہوگا۔