وزیراعظم کا اسپیکر کو خط، انتخابی اصلاحات کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنانے کی درخواست
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے اسپیکر کو خط لکھ کر انتخابی اصلاحات کے لیے پارلیمانی کمیٹی بنانے کی درخواست کر دی۔
وزیراعظم نے کہا کہ الیکشن کمیشن ناکام رہا، چاہتے ہیں آئندہ عام انتخابات سے قبل انتخابی اصلاحات ہو جائیں۔
ادھر دوسری جانب اپوزیشن نے انتخابی اصلاحات کمیٹی کو بننے سے پہلے ہی مسترد کر دیا۔