Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعظم کابینہ سے منظوری کے بغیر قانون پاس نہیں کر سکتے : سپریم کورٹ

وزیراعظم کابینہ سے منظوری کے بغیر قانون پاس نہیں کر سکتے : سپریم کورٹ
August 18, 2016
اسلام آباد (92نیوز) سپریم کورٹ نے کہاہے کہ کابینہ اور پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر وزیراعظم کوئی بل اختیارات کو بائی پاس کرکے منظور نہیں کر سکتے۔ امپورٹڈ موبائل‘ ٹیکسٹائل مصنوعات کی درآمدات پر ٹیکس غیرقانونی ہے۔ عدالت عظمیٰ نے حکومتی نوٹیفکیشن اور اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس ثاقب نثار نے امپورٹڈ موبائل فونز اور ٹیکسٹائل مصنوعات کی درآمد پر ٹیکس کے نوٹیفکیشن کیخلاف اپیلوں پر محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔ 79صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہا گیاہے کہ کابینہ سے منظوری کے بغیر کوئی بل پارلیمنٹ میں پیش نہیں کیا جا سکتا۔ وفاقی حکومت اور وفاقی وزراءکا کابینہ کو بائی پاس کرنا قانونی طور پر درست نہیں۔ وزیراعظم کابینہ کو بائی پاس کرکے اپنے طور پر قانون منظور نہیں کر سکتے۔ وفاقی حکومت کا رولز آف بزنس پر عمل کرنا لازم ہے۔ وفاقی حکومت نے امپورٹڈ موبائل فونز اور ٹیکسٹائل مصنوعات کی درآمدات پر ٹیکس کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ ٹیکس کے نفاذ کو ٹیکسٹائل مشینری اور موبائل فون امپورٹرز کمپنیوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا تاہم عدالت نے ٹیکس کے نفاذ کودرست قرار دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست گزاروں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ سپریم کورٹ نے ٹیکس کو قانونی قراردینے کا ہائیکورٹ کا فیصلہ اور وفاقی حکومت کانوٹیفکیشن کالعدم قرار دیدیا ہے۔