Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعظم پر ریفرنس کا جواب‘ نون لیگ نے جہانگیر ترین کیخلاف ریفرنس دائر کر دیا

وزیراعظم پر ریفرنس کا جواب‘ نون لیگ نے جہانگیر ترین کیخلاف ریفرنس دائر کر دیا
August 18, 2016
اسلام آباد (92نیوز) وزیراعظم نواز شریف کے خلاف ریفرنس کے جواب میں مسلم لیگ نون نے تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین کے خلاف بھی ریفرنس دائر کر دیا۔ الیکشن کمیشن میں دائر ریفرنس میں جہانگیر ترین کو نااہل قرار دینے کی درخواست کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نون کے رہنما دانیال عزیز اور طلال چودھری نے اسلام آباد میں جہانگیر ترین کے خلاف ریفرنس دائر کیا جس میں انہیں پاناما پیپرز کے انکشافات کے مطابق آف شور کمپنی رکھنے کے الزام میں نااہل کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ جہانگیر ترین نے اپنے خلاف دائر ریفرنس پر رد عمل میں کہا ہے کہ اس طرح کے ریفرنس انہیں عمران خان کےساتھ کھڑے ہونے سے نہیں روک سکتے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں جہانگیر ترین کاکہناتھاکہ عمران خان نے نئے پاکستان کا جو خواب دیکھا ہے وہ ضرور پورا ہو گا۔