Sunday, October 24, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعظم پاناما لیکس کے حقائق قوم کے سامنے نہیں لانا چاہتے: اعتزاز احسن

وزیراعظم پاناما لیکس کے حقائق قوم کے سامنے نہیں لانا چاہتے: اعتزاز احسن
May 8, 2016
اسلام آباد (92نیوز) پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاناما لیکس کے حقائق قوم کے سامنے نہیں لانا چاہتے۔ وزیراعظم کو چاہیے کہ اپنے اثاثہ جات کی تفصیلات قوم کے سامنے پیش کریں۔ تفصیلات کے مطابق 92نیوز کے پروگرام ”92 ایٹ 8“ میں رہنما پیپلز پارٹی اعتزاز احسن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اردن کے شاہ عبداللہ نے نجی بینک سے شریف خاندان کو اسٹیل ملز کے لیے قرضہ دلانے کی یقین دہا نی کرائی۔ پاناما لیکس نے پردوں کے پیچھے چھپے لوگوں کی نشاند ہی کی۔ وزیراعظم پاناما لیکس کے حقا ئق قوم کے سامنے لانا نہیں چا ہتے۔ انہیں اپنے اثا ثہ جات کی تفصیلات قوم کو بتانا چاہئیں۔ اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا مطالبہ ہے کہ پاناما لیکس پر انکوائری کمیشن بنایا جائے۔ پیپلز پارٹی کامو¿قف وزیراعظم کا استعفا ہی ہے مگر جوائنٹ اپوزیشن کامطالبہ استعفا نہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔