Tuesday, October 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعظم پارلیمنٹ میں آکر سوالوں کا جواب دیں کوئی ہنگامہ نہیں ہوگا  : خورشید شاہ

وزیراعظم پارلیمنٹ میں آکر سوالوں کا جواب دیں کوئی ہنگامہ نہیں ہوگا  : خورشید شاہ
May 13, 2016
کراچی(92نیوز)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پارلیمنٹ میں آکر سوالوں کا جواب دیں، ان کی آمد پر کوئی ہنگامہ نہیں ہوگا، حکومت نے بات نہ مانی تو حالات خراب ہوجائیں گے۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں نیوزکانفرنس کےدوران قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ چیف جسٹس نے دراصل اپوزیشن کےاعتراض کو درست قرار دیا، پانامہ لیکس نےملکی سیاست میں طوفان برپا کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو گھبرانے کی ضرورت نہیں،اپوزیشن پرچہ آوٹ کرچکی ہے، جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونےدیں گے۔ ایک سوال پر خورشید شاہ نےکہا کہ نوازشریف اورعمران خان کی محبتیں تیز ہیں لیکن پارلیمنٹ کا اپنا تقدس ہے۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ باتیں کرنےوالےباتیں کرتےرہیں لیکن یہ بات وثوق سے کی جاسکتی ہےکہ کوئی آف شور کمپنی سندھ حکومت کی ملکیت نہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔