Sunday, October 17, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعظم نے 100میگاواٹ کے قائداعظم سولرپارک کا افتتاح کر دیا، 2017ءاور 2018ءلوڈشیڈنگ کے خاتمے کے سال ہونگے :نواز شریف

وزیراعظم نے 100میگاواٹ کے قائداعظم سولرپارک کا افتتاح کر دیا، 2017ءاور 2018ءلوڈشیڈنگ کے خاتمے کے سال ہونگے :نواز شریف
May 5, 2015
بہاولپور (92نیوز) وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ ملک سے غربت، بیروزگاری کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، توانائی بحران حل کرنے کےلئے دن رات کام کر رہے ہیں۔ معاشی ترقی کا عالمی دنیا بھی اعتراف کر رہی ہے۔ قوم دعا کرے کہ اللہ نظربد سے بچائے۔ کراچی کے حالات اب بہت بہتر ہیں، روشنیاں واپس آرہی ہیں۔ وزیراعظم بہاولپور میں 15ارب کی لاگت سے 100میگاواٹ کے قائداعظم سولر پاور منصوبے کے ایک یونٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ میاں شہبازشریف، وفاقی وصوبائی وزراءاور مختلف ممالک کے سفیر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دو ہزار سترہ اور اٹھارہ لوڈ شیڈنگ سے پاک ہوگا، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اتنی بڑی سرمایہ کاری ہو رہی ہے، پہلے کوئی یقین ہی نہیں کرتا تھا، اب بتائیں تنقید کرنے والے کہاں ہیں۔ وزیرا عظم نے سولر پاور منصوبے کی تفصیلا ت بتاتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ تاریخ رقم کرے گا، دنیا بھر کی نظریں اب پاکستان پر ہیں۔ نواز شریف نے اپنے خطاب کے دوران بلوچستان اور پنجاب کے دیگر توانائی منصوبوں پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کےخلاف بھرپور کارروائی کی گئی ہے، متاثرین واپس گھر جا رہے ہیں، یہ بہت بڑی کامیابی ہے۔ کراچی میں بھتہ خوری تقریباً ختم ہو چکی ہے، شہر قائد روشنیوں کا شہر بن رہا ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ سیاسی حالات بھی بہتر ہوں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔