Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سردار مہتاب کا استعفیٰ منظور‘ گورنر خیبرپختونخوا کیلئے نئے ناموں پر غور

سردار مہتاب کا استعفیٰ منظور‘ گورنر خیبرپختونخوا کیلئے نئے ناموں پر غور
February 8, 2016
اسلام آباد (92نیوز) وزیراعظم نواز شریف نے گورنر کے پی کے سردار مہتاب احمد خان کا استعفیٰ منظور کرلیا۔ نئے گورنر کے لیے مختلف ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔ نئے گورنر کی دوڑ میں پیر صابر شاہ، سینیٹر صلاح الدین ترمزی اور اقبال ظفر جھگڑا شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سردار مہتاب عباسی نے گزشتہ دنوں وزیرا عظم نواز شریف سے ملاقات میں مستعفی ہونے کی خواہش ظاہر کی تھی مگر وزیر اعظم نے انھیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی لیکن انہوں نے معذرت کرلی اور اپنا تحریری استعفیٰ وزیرا عظم کو بھجوا دیا۔ وزیر اعظم نے گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے اور وزیر اعظم نواز شریف نے استعفیٰ منظوری کے لیے صدر مملکت کو بھجوا دیا۔ گورنر کے لیے نئے ناموں پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔ مستعفی گورنر کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے انہوں نے عملی سیاست میں واپسی کے لیے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا تاکہ وہ آئندہ سینٹ الیکشن میں حصہ لے سکیں اور ان پر سیاست میں حصہ لینے کے لئے دو سال کی پابندی کی شرط نہ لگ سکے۔ وزیراعظم پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد نئے گورنر خیبرپختوا کا فیصلہ کریں گے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کے ایک قریبی عزیز پر سابق دور حکومت میں مالی فوائد حاصل کرنے کا بھی الزام ہے جس کی تحقیقات ایف آئی اے کر رہی ہے اور اس وجہ سے بھی مہتاب عباسی پریشان تھے۔