Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعظم نے ڈسکہ واقعہ پر اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کر لیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے جوڈیشل انکوائری کیلئے لاہور ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا

وزیراعظم نے ڈسکہ واقعہ پر اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کر لیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے جوڈیشل انکوائری کیلئے لاہور ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا
May 26, 2015
اسلام آباد (92نیوز) وزیراعظم میاں نوازشریف نے ڈسکہ میں پیش آنیوالے واقعہ پراعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف وزیراعظم کو ڈسکہ واقعہ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش کرینگے۔ اجلاس میں ڈسکہ کے واقعہ پر پیدا ہونیوالی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں شرکت کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اسلام آباد روانہ ہو گئے۔ دریں اثنا پنجاب حکومت نے ڈسکہ واقعے کی جوڈیشل انکوائری کیلئے لاہور ہائیکورٹ کو خط لکھ دیاہے۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا ہے کہ واقعہ میں ملوث افراد قرار واقعی سزا سے نہیں بچ پائیں گے۔ سول سیکرٹریٹ لاہورمیں ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ڈسکہ میں دو وکلاءکے جاں بحق ہونے کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور دلخراش ہے۔ پنجاب حکومت نے واقعہ کے فوری بعد موثر اور بھرپور ایکشن لیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کیلئے لاہور ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا گیا ہے۔ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے کر افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کرائی جارہی ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ فائرنگ کے ذمہ دار قرار واقعی سزا سے نہیں بچ پائیں گے۔ جاں بحق ہونے والے وکلاءکے غمزدہ خاندانوں کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کریں گے۔
Detect language Afrikaans Albanian Arabic Armenian Azerbaijani Basque Bengali Belarusian Bulgarian Catalan Chinese (Simp) Chinese (Trad) Croatian Czech Danish Dutch English Esperanto Estonian Filipino Finnish French Galician Georgian German Greek Gujarati Haitian Creole Hebrew Hindi Hungarian Icelandic Indonesian Irish Italian Japanese Kannada Korean Lao Latin Latvian Lithuanian Macedonian Malay Maltese Norwegian Persian Polish Portuguese Romanian Russian Serbian Slovak Slovenian Spanish Swahili Swedish Tamil Telugu Thai Turkish Ukrainian Urdu Vietnamese Welsh Yiddish Afrikaans Albanian Arabic Armenian Azerbaijani Basque Bengali Belarusian Bulgarian Catalan Chinese (Simp) Chinese (Trad) Croatian Czech Danish Dutch English Esperanto Estonian Filipino Finnish French Galician Georgian German Greek Gujarati Haitian Creole Hebrew Hindi Hungarian Icelandic Indonesian Irish Italian Japanese Kannada Korean Lao Latin Latvian Lithuanian Macedonian Malay Maltese Norwegian Persian Polish Portuguese Romanian Russian Serbian Slovak Slovenian Spanish Swahili Swedish Tamil Telugu Thai Turkish Ukrainian Urdu Vietnamese Welsh Yiddish
Text-to-speech function is limited to 100 characters
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔