Saturday, November 26, 2022

وزیراعظم نے پنجاب کے تھانوں میں ڈیجیٹل سسٹم کا افتتاح کر دیا

وزیراعظم نے پنجاب کے تھانوں میں ڈیجیٹل سسٹم کا افتتاح کر دیا
لاہور(92نیوز)وزیراعظم  نے پنجاب پولیس کے تھانوں میں ڈیجیٹل سسٹم کا افتتاح بھی کیا اور  کہا کہ اس نئے نظام سے دور دراز علاقوں کے تھانوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جاسکے گا۔ وزیرا عظم نے  پنجاب پولیس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان  کی کارکردگی میں بے پناہ بہتری آئی ہے ۔ وزیرا عظم نے تھانوں کی بہتری کا عزم  دہرایا ور کہا کہ ان کی حکومت عوام کو ایماندار  پولیس دینا چاہتی ہے  جو ان کی ہمدرد ہو۔ اس موقع پر وزیراعظم نے پی ایس ایل کےفائنل کے دوران پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے اپنی جان پر کھیل کر اس میچ کو کامیاب بنایا ہے ۔ وزیراعظم نے پی ایس ایل کے کامیاب کے انعقاد کے سب سے زیادہ نجم سیٹھی مبارکباد کے مستحق ہیں ۔ دوسری طرف وزیراعظم نے پولیس شہدا کے لواحقین کو سپیشل پیکیج دینے کا بھی حکم دیا ہے ۔