Thursday, November 30, 2023

وزیراعظم نے پاک فوج کے دفاعی بجٹ میں اضافہ نہ لینے کے فیصلے کو سراہا

وزیراعظم نے پاک فوج کے دفاعی بجٹ میں اضافہ نہ لینے کے فیصلے کو سراہا
June 5, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے پاک فوج کی جانب سے دفاعی بجٹ میں اضافہ نہ لینے کے فیصلے کو سراہا ہے ۔ وزیر اعظم کا کہنا تھاکہ  ہماری قومی سلامتی  کو در پیش  چیلنجز کے باوجود افواج پاکستان کا آئندہ سال کے دفاعی اخراجات میں رضاکارانہ طور پر کمی کا فیصلہ قابل تحسین ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان کاٹویٹرپیغام میں کہناتھااس بچت کےنتیجےمیں میسر آنیوالا سرمایہ خیبر پختونخوا میں ضم ہونےوالےقبائلی اضلاع اور بلوچستان کی تعمیروترقی میں صرف کیاجائےگا۔