Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزیراعظم نے ٹرمپ کو مودی سے بات کرنے کا کہا،وزیرخارجہ

وزیراعظم نے ٹرمپ کو مودی سے بات کرنے کا کہا،وزیرخارجہ
August 20, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی  کے  رابطے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے  ٹرمپ کو مودی سے  بات کرنے کا کہاتھا۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے کہا  امریکی صدر نے بھارتی وزیراعظم سے گفتگو کی ، امریکی صدرنے خطے میں کشیدگی پر تشویش سے آگاہ کیا اور کمی کیلئے بھی کہا ، انہوں نے علاقائی امن کو ہر صورت مقدم رکھنے کی بات کی۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا وزیراعظم عمران خان سے بھی ٹیلیفونک رابطہ ہوا ، وزیراعظم نے واضح کیا، 5 اگست کے بھارتی اقدامات نے خطے کو خطرات سے دوچارکردیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا بھارت نے یکطرفہ غاصبانہ فیصلہ کیا، مقبوضہ کشمیر میں انسانی المیہ پیدا ہوچکا ہے ، ہزاروں معصوموں کوگرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ میڈیا کو رسائی نہیں، بھارت عالمی اداروں سے کیے وعدے پورے کرے اوربین الاقوامی قانون کی پاسداری کرے۔