اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے ورلڈ اکنامک فورم کی پاکستان پر بنائی گئی ویڈیو شیئر کردی۔
پاکستان تحریک انصاف کی ماحولیاتی پالیسیز، خصوصاً کوروناء (COVID-19) وباء سے نجات کے"گرین ریکوری پروگرام" اور "کلائیمیٹ ایکشن پلان" کی افادیت کا عالمی سطح پر اعتراف کیا جارہا ہے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 14, 2021
pic.twitter.com/cHuCzCj2yQ
وزیراعظم اپنے ٹویٹ پیغام میں کہتے ہیں پی ٹی آئی کی ماحولیاتی پالیسیوں کو دنیا مان رہی ہے۔ کوویڈ میں ہمارے گرین ریکوری پروگرام اور کلائمیٹ ایکشن پلان کو عالمی سطح پر پزیرائی ملی۔