Wednesday, September 18, 2024

وزیراعظم نے واضح کہہ دیا امریکا کو افغانستان کیخلاف اڈے نہیں دینگے، شیخ رشید

وزیراعظم نے واضح کہہ دیا امریکا کو افغانستان کیخلاف اڈے نہیں دینگے، شیخ رشید
June 26, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے وزیراعظم نے واضح طور پر کہہ دیا ہے امریکا کو افغانستان کے خلاف اڈے نہیں دیں گے۔

ہفتہ کے روز میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا، ہم بھی توقع کرتے ہیں افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی، ہم چاہتے ہیں اسی مہینے میں افغان بارڈر پر فینسنگ مکمل ہوجائے۔ ہم تمام ممالک سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا، احتجاج کے لیے ہر آدمی چاہتا ہے ڈی چوک کی طرف آئے، یہاں انٹرنیشنل میڈیا اور انٹرنیشنل ایمبیسیز اور ادارے ہیں، اس لیے ہر کسی کی کوشش ہوتی ہے یہاں کا رخ کرے۔ اس لیے ہم اسلام آباد کی سکیورٹی مزید بڑھانے جا رہے ہیں۔

وزیرداخلہ نے کہا، جی الیون رمنا تھانے کے حدود میں ڈاکو گھر میں گھسے تھے پولیس اہلکاروں نے اپنی جانوں میں کھیل کر ڈکیتی ناکام بنائی۔  کہا کہ، ڈیڑھ سو ایگل اسکواڈ اسلام آباد میں گشت کررہے ہیں، اسلام آباد سے تمام چوکیاں ختم کردی گئی ہیں۔