Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعظم نے مودی کے ساتھ پگڑیاں بدلیں: شیخ رشید

وزیراعظم نے مودی کے ساتھ پگڑیاں بدلیں: شیخ رشید
August 20, 2016
لاہور(92نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے مودی کے ساتھ پگڑیاں بدلی ہیں یہ انہیں کوئی جواب نہیں دے سکتے ۔ فیصل آباد میں عوامی تحریک کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے  شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بھارت کے جاسوس پکڑے جائیں تو نواز شریف چپ رہتے ہیں  قوم انہیں پہچان چکی ہے اور اب وقت ہے کہ حکمرانوں کے خلاف عوام باہر نکلیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ  قبضہ گروپ سے جان چھڑانے کیلئے جان لینی اور دینی پڑتی ہے۔