Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزیراعظم نے مستحق افراد کیلئے تاریخی پیکیج دیا، فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم نے مستحق افراد کیلئے تاریخی پیکیج دیا، فردوس عاشق اعوان
April 19, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ بلا جواز تنقید کرنیوالوں کی لاعلمی پرافسوس ہی کیا جا سکتا ہے۔ وزیراعظم نے مستحق افراد کیلئے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا پیکیج دیا۔ https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1251390452210847745?s=20 فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ پنجاب نے ڈاکٹروں اورطبی عملے کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کا اعلان کیا۔ وزیراعظم نےایک کروڑ 20 لاکھ غریب عوام کو 12ہزار روپے فی کس امداد دی۔ https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1251390585711333377?s=20 انہوں میں مزید لکھا کہ 144 ارب روپے غریبوں میں تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ 41 لاکھ 40 ہزار خاندانوں میں 49 ارب 68 کروڑ 5 لاکھ روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ سیاست کے بجائے تمام صوبوں میں کورونا وائرس کنٹرول کرنا اصل مشن ہے۔ https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1251390647090786304?s=20 کرونا کے خلاف لائن آف ڈیوٹی پر مامور کسی سرکاری ملازم یا ڈاکٹر کی قیمتی جان کا خدانخواستہ ضیاع ہوتا ہے تو پنجاب حکومت نے انہیں شہداء پیکج دینے کا اعلان کیا  ہے۔ گریڈ 1 سے 16 تک کے خاندانوں میں 40 لاکھ جبکہ گریڈ 17 سے اوپر 80 لاکھ کی امداد شاملِ ہے۔