لاہور (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی، مسجد الحرام میں ملک وقوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا بھی کی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ حفیظ شیخ اور معاون خصوصی زلفی بخاری نے بھی عمرہ ادا کیا۔
قبل ازیں وزیراعظم عمران خان وفد کے ہمراہ مکہ مکرمہ پہنچےتو اس مو قع پر خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طور پر کھولا گیا ، وزیراعظم اور وفد کے ارکان نے بیت اللہ میں نوافل ادا کیے۔
پاکستانی وفد نے عالم اسلام اور کشمیر کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔ پاکستانی شہری حرم میں وزیراعظم کو اپنے درمیان دیکھ کر انتہائی مسرور نظر آئے۔
وزیر اعظم آج مکہ مکرمہ میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مدینہ منورہ جائیں گے۔