Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزیراعظم نے طیارہ حادثے کی جامع تحقیقات کا حکم دیدیا

وزیراعظم نے طیارہ حادثے کی جامع تحقیقات کا حکم دیدیا
December 8, 2016

اسلام آباد (92نیوز) وزیراعظم نوازشریف نے طیارے حادثے کی جامع تحقیقات کا حکم دیدیا۔ کہتے ہیں کہ حادثے میں کوئی غفلت یا کوتاہی کا مرتکب ہوا تو اس کی نشاندہی کی جائے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت طیارہ حادثے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیرداخلہ اور سول ایوی حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں طیارہ حادثہ کی ابتدائی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی گئی۔ وزیراعظم نوازشریف نے طیارہ حادثے میں جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور حکم دیا کہ طیارہ حادثے کی تمام پہلوئوں سے جامع تحقیقات کی جائے اور کوئی غفلت یا کوتاہی کا مرتکب ہوا تو اس کی بھی نشاندہی کی جائے۔