Saturday, July 27, 2024

وزیراعظم نے شیرگڑھ کے 100 دیہات میں گیس کی فراہمی کا اعلان کردیا

وزیراعظم نے شیرگڑھ کے 100 دیہات میں گیس کی فراہمی کا اعلان کردیا
April 29, 2017
شیرگڑھ (92نیوز)وزیر اعظم نواز شریف کہتے ہیں کہ وہ جس سےدوستی کرتےہیں نبھاتے ہیں ، مخالفین کی قسمت میں احتجاج کرنا ہے اور  ان کی قسمت میں عوام کی خدمت کرنا ۔ وزیراعظم  نے شیر گڑھ   کے سو دیہات میں گیس کی فراہمی کیلئے پچاس کروڑ روپے گرانٹ کا اعلان بھی  کردیا۔ تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم نوازشریف  کے سیاسی مخالفین کو کرارے جواب  احتجاج کو اپنے  حریفوں کی قسمت قرار دے دیا۔ شیر گڑھ میں جلسے  سے خطاب کرتےہوئے وزیراعظم نوازشریف بولےکہ ترقیاتی کاموں پرتنقید کرنے والوں کو عوامی خدمت کی توفیق نہیں ان کی حکومت سڑکیں بناتی ہے اور مخالفین سڑکیں ناپتے ہیں۔ وزیرا عظم نواز شریف نےشیر گڑھ کے باسیوں کے لئے  خزانے کا منہ کھول دیا اور علاقے کے سو دیہات میں  گیس کی فراہمی کے لئے پچاس کروڑ روپے گرانٹ کا اعلان   کردیا۔ وزیرا عظم کا کہنا تھا کہ وہ  جس سےدوستی کرتےہیں،نبھاتے بھی ہیں اور ان کے لئے ایک دفعہ کا دوست زندگی بھر کا دوست ہوتا ہے  جبکہ خطاب سے پہلے  وزیر اعظم نے  گندم  کی کٹائی کا افتتاح بھی کیا۔