Tuesday, October 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعظم نے سیاسی نہیں قومی مفاد میں جرات مندانہ فیصلے کیے، فردوس عاشق

وزیراعظم نے سیاسی نہیں قومی مفاد میں جرات مندانہ فیصلے کیے، فردوس عاشق
June 28, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا وزیراعظم عمران خان نے سیاسی نہیں قومی مفاد میں جرات مندانہ فیصلے کیے۔ فردوس عاشق اعوان بولیں تاریخ میں پہلی بار ٹیکس وصولی قومی تحریک بن چکی ہے۔ ٹیکس وصولی کو تحریک کی شکل دینے کا کریڈٹ وزیراعظم کو جاتا ہے۔ https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1144440913269329920 https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1144441046471991296 معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ خود انحصاری کی منزل سے ہم کنار کرنے کیلئے عملی قدم کپتان نے اٹھایا۔ عمران خان کے اقدامات کو حب الوطنی کہتے ہیں۔ ثابت کیا ہم قوم بن کر محتاجی کی دلدل سے نکلنے کی جدوجہد کریں۔ انہوں نے کہا کڑی دھوپ سے ہمت، حوصلے اور استقامت سے گزر گئے تو روشن مستقبل ہماری منزل ہو گا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔