Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سی پیک: وزیراعظم نے سوراب، ہوشاب شاہراہ کے منصوبے کا افتتاح کر دیا

سی پیک: وزیراعظم نے سوراب، ہوشاب شاہراہ کے منصوبے کا افتتاح کر دیا
December 14, 2016

 اسلام آباد (92نیوز) وزیراعظم نوازشریف نے سی پیک کے مغربی روٹ کی خوشاب شاہراہ کا افتتاح کردیا ۔ 449کلومیٹر طویل شاہراہ پر 16 پل تعمیر کیے گئے ہیں۔ وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے اقتدار تک پہنچنے کیلئے عوامی خدمت ہی واحد راستہ ہے۔ دہشت گردی ختم ہو رہی ہے، امن قائم ہو رہا ہے۔ نوجوانوں کے جذبات سے کون کھیل رہا ہے دو ہزار اٹھارہ میں پتا  چل جائے گا۔ جن کا کام کیچڑ اچھالنا ہو وہ قوم کی تعمیر نہیں کر سکتے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے سوراب، ہوشاب شاہراہ کے منصوبے کا افتتاح کر دیا۔ پاک چین اقتصادی راہداری دو روٹس پر مشتمل ہے۔ اس سلسلے میں مغربی روٹ پہلی ترجیح ہے۔ مغربی روٹ کا آغازراولپنڈی ڈویژن کے علاقے ہکلہ سے ہوتاہے۔ یہ روٹ ہکلہ سے ڈی آئی خان سے ہوتا ہوا ژوب کوئٹہ ،سوراب ،خوشاب ، پنجگورسے گوارد پہنچے گا۔ مغربی روٹ پر توانائی انفراسٹریچکر اور دیگر منصوبے تعمیر کیے جائیں گے۔ روٹ 2030 تک مکمل ہوگا لیکن خوشاب شاہراہ کا افتتاح ہونے کےبعد گوادرسے سوراب اور ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب پہلے ہی تعمیرشدہ سڑک موجود ہے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا نیا بلوچستان بن رہا ہے تو سمجھ لیں نیا پاکستان بن رہا ہے۔ ہم سے پہلے لوگوں نے پاکستان کی ترقی کا نادر موقع کھو دیا تھا۔ وزیراعظم نے خطاب کے دوران اپوزیشن کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔ ان کا کہنا تھا نوجوانوں کے جذبات سے کون کھیل رہا ہے دو ہزار اٹھارہ میں پتا چل جائے گا۔ جن کا کام کیچڑ اچھالنا ہو وہ قوم کی تعمیر نہیں کر سکتے۔ دشمن سی پیک کو نقصان پہچانے کی کوشش میں رہتے ہیں۔

اپنے خطاب کے دوران وزیراعظم کا مزید کہنا تھا دہشتگردی کی کمر ٹوٹ رہی ہے اور معیشت پاؤں پر کھڑی ہو رہی ہے۔ ترقیاتی منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے ان کہنا تھا کہ سی پیک منصوبوں سے ملک میں تعمیروترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگیا ہے۔