Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعظم نے سعودیہ میں پھنسے پاکستانیوں  کیلئے 50کروڑ امداد کا اعلان کر دیا

وزیراعظم نے سعودیہ میں پھنسے پاکستانیوں  کیلئے 50کروڑ امداد کا اعلان کر دیا
August 5, 2016
اسلام آباد(92نیوز)وزیراعظم نوازشریف نے سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کےلئے 50کروڑ روپے امدادکا اعلان کردیا متاثرہ خاندانوں کو فی کس 50ہزار روپے دیئے جائینگے۔ تفصیلات کےمطابق  وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کےلئے امداد کااعلان کردیا۔ 10ہزار خاندانوں کےلئے 50کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں فی کس خاندان کو 50ہزار روپے کے چیک دیئے جائینگے ۔ وزیراعظم نے انسانی وسائل کی وزارت کو فوری طور پر متاثرین کی فہرستیں تیار کرنے کی ہدایت کردی تاکہ مشکل میں پھنسے پاکستانی بھائیوں کی فوری امداد کی جاسکے وزیراعظم نے متاثرہ خاندانوں کو یقین دلایا ہے کہ حکومت اور اس کے تمام ادارے پھنسے ہوئے افراد کی بحفاظت وطن واپسی کےلئے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں۔