Tuesday, December 6, 2022

وزیراعظم نے راشن پہنچانے کیلئے نوجوانوں کا انتخاب کیا ، فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم نے راشن پہنچانے کیلئے نوجوانوں کا انتخاب کیا ، فردوس عاشق اعوان
 اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے وزیراعظم نے راشن پہنچانے کیلئے نوجوانوں کا انتخاب کیا۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا لوگوں کے گھروں تک راشن پہنچانا حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔ وفاقی حکومت کا پیکیج تمام صوبوں میں پہنچایا جائے گا۔ مستحق افراد کو ایزی پیسہ کے ذریعے امداد دی جائیگی۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والے پروگرام کا حصہ نہیں۔ ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔ فردوس عاشق اعوان مخالفین پر تنقید کرنا بھی نہ بھولیں اور کہا سیلف قرنطینہ میں بیٹھا خاندان پاکستان آنے کو تیار نہیں۔